کنٹینر پر چڑھنے والوں کو ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عمران خان 2013 سے بھی آگے انتظار کریں: اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں کچھ بیمار ذہن ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کنٹینر پر چڑھنے والے کو ہضم نہیں ہو رہی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو 2023 ءتو کیا اس سے بھی آگے تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی انہیں موقع نہیں ملے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد میں سیاست کرنی چاہئے۔ ماضی کا رونا رونے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اب اسلام آباد کے لوگوں کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا ہم احتساب سے نہیں بھاگتے۔

ای پیپر دی نیشن