احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی ہائیڈرو تھراپی اور سرجری کی رپورٹ طلب کر لی

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی ہائیڈرو تھراپی اور سرجری سے متعلق درخواست کی سماعت پر میڈیکل بورڈ سے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے نجی ہسپتالوں اور جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ کو 25 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جے پی ایم سی نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنے کے لیے آٹھ ر کنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جبکہ ایک نجی ہسپتال نے ہائیڈرو تھراپی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ برہانی ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو ہائیڈرو تھراپی سے زیادہ آپریشن کی ضرورت ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے چلنے پھرنے کا معاملہ حساس ہے۔ تمام رپورٹس دیکھنے کے بعد کوئی حکم جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن