پاکستان چین دوستی کار ریلی کا کراچی پہنچنے پر پُرتپاک استقبال‘شرکاءکی مزارقائد پر حاضری

 پاک چین دوستی کار ریلی ملک کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچ گئی۔ شہریوں کی جانب سے ریلی کے شرکاءکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طویل راستہ طے کرتی ہوئی پاک چین دوستی کار ریلی کراچی پہنچی تو شہریوں نے زبردست استقبال کیا۔پاک چین دوستی کے نعرے لگے‘ اجرک بھی پہنائی گئی اور گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ کار ریلی کے استقبالیہ کیمپ میں سندھی‘ پنجابی‘ بلوچی اور پشتو زبان کے گانوں پر رقص کیا گیا جس میں چینی باشندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے مزار قائد پر حاضری دی۔ کار ریلی کے شرکاءکا کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے تک انہوں نے نو ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا اور اس دوران انہیں ہر جگہ سے بے انتہا محبت ملی۔

ای پیپر دی نیشن