ٹرمپ کابیان امریکی جمہوریت کیلئے خطرہ ہے: ہلیری کلنٹن

ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتیجے کو تسلیم نہ کیے جانے کے بیان کو ہلیری کلنٹن نے امریکی جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج پر شکوک کا اظہار امریکی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ لیڈرشپ اور ڈکٹیٹرشپ میں کیا فرق ہوتا ہے اور اقتدار کی پرامن منتقلی سے دونوں میں تفریق کی جاسکتی ہے۔ تاہم ٹرمپ کی جانب سے من پسند نتیجہ نہ آنے کی صورت میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا بیان ہماری جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن