لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان ٹینس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹی نے دسمبر میں ہونے والے عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور ریفریز کو بھر پوسکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری ثناء اللہ امان کی صدارت میں میں ہوا۔ ثناء اللہ امان نے بتایا کہ تینوں ایونٹس میں ایران سے تعلق رکھنے والے4 انٹرنیشنل ریفری اور ایک پاکستانی ریفری شرکت کریں گے جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔ دسمبر میں تینوں ایونٹس کیلئے پی ٹی ایف سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کریگا اور ایونٹس میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل ریفریز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سکیورٹی بھی فراہم کریں گے۔ ان ایونٹس میں نامور بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔