لاہور(وقائع نگار خصوصی)کرکٹر محمد عرفان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔کرکٹر محمد عرفان نے درخواست میں پی سی بی اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں چھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں۔ لہذا عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات صادر کرے۔
کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
Oct 22, 2017