اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ پیسہ صوبہ سندھ کے عوام کا چوری ہوا، لٹیرے حکمرانوں نے سندھ کے عوام کا پیسہ بیرون ملک منتقل کردیا اور اب تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت صوبہ سندھ میں ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا سندھ میں روزگار اور غربت بڑا مسئلہ ہے۔ صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو اتوار کو سیہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا جلسے میں پیغام دوں گا سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔ ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔
عمران