کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرا یسوسی ایشن نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ برائے مینز ویمنز اور ماسٹرز کے لئے 7 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ اس ایونٹ کے صرف2 کٹیگریز مینز اور ماسٹرز میں پاکستان شرکت کرے گا۔ چار کیوئٹس مینز اور3 ماسٹرز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ مینز کٹیگری کے لئے اسجد اقبال‘ محمد آصف‘ مبشر رضا اور نعیم اختر جبکہ ماسٹرز مقابلوں کے لئے عمران شہزاد‘ محمد یوسف اور خرم آغا کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ چیمپئن شپ17 نومبر کو شروع ہوگی جس کا اختتام27 نومبر کو ہوگا۔ مقابلوں کی تیاری کے سلسلے میں7 نومبر سے گلستان جوہر کے مقامی کلب میں کیمپ کا آغاز ہوگا۔ جو ٹیم کی روانگی تک جاری رہے گا۔ ٹیم16 نومبر کو دوحہ کے لئے روانہ ہوگی۔ چمیپئن شپ کے دوران انٹر نیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی ہوگا۔ پی بی ایس اے کے صدرمنور حسین شیخ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔