مکہ مکرمہ(نیٹ نیوز)مکہ مکرمہ کی ام القری یونی ورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم غلافِ کعبہ میں آرامڈ فائبر ’کیولر‘ کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے تا کہ کعبے کا غلاف شدید گرمی میں بلند درجہ حرارت، پھٹ جانے اور بھاری بوجھ کے امکانات کو برداشت کرسکے۔غلاف کعبہ سے متعلق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ باجودہ نے واضح کیا ہے کہ اس مادّے کو مصنوعی ریشے کے دھاگوں میں شامل کیا جائے گا جو ریشم کے دھاگوں کی سپورٹ کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ ریشے غلاف کو پھٹ جانے اور کٹ جانے سے روکتے ہیں۔
غلافِ کعبہ میں آرامڈ فائبر ’کیولر‘ شامل کرنے پر غور
Oct 22, 2017