لاہور(خبر نگار)پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز PK798 سے ٹورنٹو ائر پورٹ پر طیارے میں تیل کی فراہمی کے دوران تیل بھرنے والی گاڑی انجن سے ٹکرا گئی۔پی آیی اے کے ترجمان کے مطابق گاڑی ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ضروری مرمت کے لئے ہینگر میں پہنچا دیا گیا ہے۔پرواز کی روانگی میں 16گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے جس کی وجہ سے تمام مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔ PK798 اب ٹورنٹو سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے روانہ ہوئی۔