امریکہ نے کہا ہے بھارت سکیورٹی کی قیمت پر پاکستان کے ساتھ امن قائم نہیں کر سکتا۔ بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کا دعوی

Oct 22, 2017

واشنگٹن (آن لائن + نیٹ نیوز) امریکہ نے کہا ہے بھارت سکیورٹی کی قیمت پر پاکستان کے ساتھ امن قائم نہیں کر سکتا۔ بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے پاکستان کے دورے سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ ہر ایک پر واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی خطے میں امن کے خواہاں ہیں تاہم وہ اپنے ملک کی سکیورٹی پر سمجھوتہ کر کے ہمسایہ ملک کے ساتھ امن قائم نہیں کر سکتے۔ عہدیدار نے کہا اب امن مذاکرات کیلئے رویئے کا انحصار پاکستان پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا خواہاں ہے کیونکہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے پہلے ایک دوسرے کا اعتماد بحال کریں اور پھر علاقائی امن و سلامتی کیلئے کوئی راہ ہموار کریں جو خطے کے بھی بہترین مفاد میں ہو۔

مزیدخبریں