دہشت گرد سی پیک منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاکہ سی پیک منصوبے کو ناکام کیا جا سکے : خط

Oct 22, 2017

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ آن لائن) دہشت گرد سی پیک منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاکہ سی پیک منصوبے کو ناکام کیا جا سکے۔ چینی سفارت خانہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ ترکستان انڈی پینڈنٹ موومنٹ کے دہشت گرد پاکستان داخل ہو چکے ہیں اور دہشت گرد سی پیک منصوبے اور اس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کی جائے اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے خط مل گیا ہے اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آن لائن کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ چینی سفارت خانے نے پاکستانی وزارت داخلہ سے باضابطہ خط لکھ کر مدد مانگ لی۔ چینی سفارتخاے نے وزارت داخلہ کو خط لکھا جس کے مطابق میں تعینات چینی سفیر پر حملے کے خدشہ سے آگاہ کیا گیا۔ خط کے مطابق ایسٹ ترکستان انڈی پینڈنٹ موومنٹ (آئی ٹی آئی ایم) نامی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والا عبدالویلی نامی دہشت گردی میں داخل ہو چکا ہے۔ خط میں دہشت گرد کا پاسپورٹ نمبر اور شناختی کوائف بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔
چینی سفارت خانہ

مزیدخبریں