نواز شریف کیسزکاسامناکریں،آصف زرداری کوئی مددنہیں کرسکتے: فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ نواز شریف کیسزکاسامناکریں،آصف زرداری کوئی مددنہیں کرسکتے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والوں کوجلدغلطی کااحساس ہوگا۔ انہوں نے کہا نوازشریف کوفیئرٹرائل کاموقع ملناچاہئے،میاں صاحب کے پاس وکیل بھی ہے اوردلیل بھی،سابق وزیراعظم کے کیس کا 6 ماہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو چیئرمین آصف زرداری نے نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ ماضی میں نواز شریف نے بھی متعلقہ معاملے پر مفاہمت کو ٹھکرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کو پیپلزپارٹی سے کسی قسم کی بھی مدد نہیں مل سکتی اور ان کے پاس عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ چھ ماہ میں ہو جائے گا اور جلد کیس منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نواز شریف کو ہر حالت میں عدالتوں کے سامنے پیش ہونا چاہئے کیونکہ ان کے پاس نامور وکیل اور دلائل موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن