تحصیل جتوئی میں غیر قانونی کلینکل لیبارٹریز کی بھرمار

Oct 22, 2017

بستی اللہ بخش (نمائندہ نوائے وقت )بستی اللہ بخش جتوئی شہر میں لیبارٹریوں کی بھر مار نان کو الیفا ئیڈ افراد نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ایک ہی شحص کے مختلف لیبارٹریوں کے نتائج سے عوام پریشان ہو گئے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان ظالم لیبارٹریوں والوں کا احتساب کیا جاتے ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے مختلف ڈاکٹرزٹیسٹ کیلئے عوام کومن پسند لیبارٹریوں کے پاس بھیجتے ہیں جس میں ان ڈاکٹروں کا کمشن مقرر ہوتا ہے۔ لیکن مریض ان لیبارٹریوں کے غلط نتائج سے مزید بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں جتوئی شہر کی عوام نے محکہ صحت سے پرزور اپیل کی ہے کہ غیررجسٹر لیبارٹریوں کے خلاف نوٹس لیں کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں