پاکستان نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے بارے میں بھارتی میڈیا کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے بارے میں بھارتی میڈیا کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی ان خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود ان دنوں نئی دہلی میں معمول کے مطابق سفارت کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ان کی ملاقات انہی ملاقاتوں میں سے ایک ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات بھی پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی ملاقات میں کسی مخصوص کیس پر بات نہیں ہوئی۔ بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز دن بھر یہ خبریں نشر کیں کہ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے بات چیت میں کلبھوشن یادیو کی رہائی اور اس کی والدہ کی طرف سے کلبھوشن سے ملاقات کی درخواست پر مفید بات چیت کی تھی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ دریں اثناءنیوز ایجنسیوں کے مطابق پاکستان نے کہا ہے طاقت سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارت مذاکرات سے کیوں گریزاں ہے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا آئندہ چند روز میں اس حوالے سے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکرٹری خارجہ جے شنکر بھی پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثناءپاکستان نے کابل میں مساجد میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی شدید مذمت اور اس کی روک تھام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...