افغانستان: ملٹری اکیڈمی کے باہر کیڈٹس کی بس پر خود کش حملہ، 15 ہلاک، نیٹوہیڈ کواٹرز پر راکٹ فائر

Oct 22, 2017

کابل (نوائے وقت رپورٹ‘آن لائن‘اے ایف پی) کابل میں زیرتربیت فوجی کیڈٹس کے مرکز کے باہر خودکش دھماکے سے 15 زیرتربیت اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ فضائی حملے اور آپریشن میں 10 داعش دہشت گردوں سمیت 35 مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا کہ دوپہر کے وقت جب کیڈٹس کو لے جانے والی بس مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے باہر آرہی تھی تو ایک خودکش حملہ آور نے اس کو نشانہ بنایا۔ دولت وزیری کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور پیدل تھا۔ خیال رہے افغان دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا خودکش دھماکہ ہے جبکہ گزشتہ چار روز میں یہ ساتواں واقعہ ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 200 سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ننگرہار کے ضلع کرچن میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ 10ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ پکتیا میں مشترکہ آپریشن کیا۔ 25 دہشت گرد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کابل ملٹری اکیڈمی پر خودکش کار بم دھماکہ کیلئے نیٹو ہیڈ کوارٹرز پر بھی راکٹ حملے کئے گئے۔ 2 مساجد میں دہشت گردی سے جاں بحق افراد کی تعداد 85ہو گئی۔ گزشتہ روز 2خودکش حملے ہوئے تھے۔

مزیدخبریں