لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں ہاتھوں سے محروم افراد اب پاﺅں کے انگوٹھوں کے نشان کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گے جبکہ پاﺅں کے انگوٹھے کے نشان پر اپنے نام پر سم اور اپنا بنک اکاﺅنٹ بھی کھلوا سکیں گے ۔ عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے دو نوںبازوﺅں سے محروم شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ نادرا نے پاﺅں کے انگوٹھے کے نشان کے بارے میں ترمیمی احکامات عدالت میں پیش کر دیئے اور بتایا کہ نادرا آرڈیننس 2002ءسافٹ وئیر میں ترمیم کے بعد پاﺅں کے انگوٹھوں کے نشان کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔جس کے بعد دونوں بازوﺅں سے محروم افراد اپنے پاﺅں کے انگوٹھے سے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو نادرا نے مستقبل میں درخواست گزار اور دیگر بازوﺅں سے محروم شہریوں کی دادرسی کی یقین کرا دی۔
معذور افراد/ شناختی کارڈ