اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان سٹیٹ آف انڈکس قومی مطالعہ کے ساتھ ، پاکستان مستقبل میں شعبہ تحقیق میں خطے کی نمائندگی کرے گا، جس کی وجہ سے ملک آگے بڑھے گا۔ افتتاحی رپورٹ میںبڑھتا ہوا رحجان اس بات کی دلیل ہے کہ انٹرنیٹ کی ترقی بہت اہم ہے۔قومی ریاست کا اشاریہ مستقبل میلینیم پراجیکٹ کی طرف سے ایک کوشش تھی، جس سے ملک کے بدلتے ہوئے حالات کی پیمائش کی جا سکے گی، تغیرات میں بدلائوں قومی اور بین الاقوامی قوتوں کیلئے حالات کے بہتر یا بدتر ہونے کا تعین کرنے میں آسانی پیدا کرے گا، سٹیٹ آف فیوچر انڈکس ملکی سربراہان اور اداروں کیلئے باہمی ہم آہنگی سے فیصلے کرنے کیلئے راستے متعین کرے گا۔سو سے زائد پاکستانی افراد جن کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہے،ان افراد نے رئیل ٹائم ڈیلف سٹڈی میں حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہارہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پی ایس او آئی افتتاحی مطالعہ فور سائیٹ لیب کی تقریب میں مقررین نے کیا ۔ اس موقعہ پر پرویوش چوہدری ، بانی فور سائیٹ لیب اور فائونڈنگ ریذیڈینٹ آگاہی ڈاکٹر شاہد محمود ، شریک بانی فور سائیٹ لیب اور انٹریکٹو گروپ کے چئیر مین نے اس بات کو بھی نمایا ںکیا کہ کس طرح سے سٹیٹ آف فیوچر انڈکس ملکی سربراہان اور اداروں کیلئے باہمی ہم آہنگی سے فیصلے کرنے کیلئے راستے متعین کرے گا۔سو سے زائد پاکستانی افراد جن کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہے،ان افراد نے رئیل ٹائم ڈیلف سٹڈی میں حصہ لیا، اور20سے زائد مغیرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،سہیل عنایت اللہ جو کہ یونیسکو میں مستقبل چئیر پر مزئین ہیں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست ماضی کی بنیاد پر ہے، فوج کی حکمرانی اور جاگیردارانہ نظام کی بالادستی ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔
پاکستان مستقبل میں شعبہ تحقیق میں خطے کی نمائندگی کرے گا
Oct 22, 2017