ہندو پجاریوں سے شادقی کرو، 3لاکھ انعام پاﺅ، بھارت میں خواتین کو انوکھی پیشکش

تلنگانہ (بی بی سی+ آن لائن) بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ہندو پجاریوں سے شادی کرنے والی خواتین کو تین، تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان تلنگانہ برہمن فلاح و بہبود کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اعلان کے بعد معاشرے کے مختلف حصوں سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے اس فیصلے کی حمایت میں تلنگانہ برہمن کلیان تنظیم کا کہنا ہے کہ پجاریوں کی معاشی بدحالی کے سبب انھیں دلہن ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسی لیے انھیں مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ تلنگانہ حکومت نے 2016 کے اپنے بجٹ میں برہمنوں کی فلاح و بہبود کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ اگرچہ بعض پجاری غریب ہو سکتے ہیں تاہم اس فیصلے پر سماج کے بعض طبقے سے تنقید ہو رہی ہے۔ سماجی ترقی کونسل کی ڈائریکٹر کلپنا ننابھرن کے مطابق اس طرح کے فیصلے آئینی اصول سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور (برہمن) کونسل اپنے فیصلے کو چھپانے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات کی آڑ لے رہی ہے۔
انوکھی پیشکش


a

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...