نورپورتھل(نامہ نگار)نواحی گاﺅں اوریں سیداں میں بد چلنی کے شبہ میں بھائی نے چھریوں سے وار کر کے بہن کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اوریں سیداں کے رہائشی محمد طارق نے گزشتہ روز اپنے بہن ناصرہ بی بی کو کام کے بہانے گھر سے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اوبھل کے قریب ویرانے میں لے جا کر چھریوں اور چاقوﺅں سے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ملزم کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا پولیس تھانہ جوڑاکلاں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
بہن قتل