ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)عوام کے اعتمادپرپورا ،اترنے کیلیئے دن رات خدمات انجام دے رہاہوں ،محلہ صادق آبادٹیکسلاشہرکی اندرونی آبادی میںبجلی کی تاروںکے گھمبیرمسلہ کوحل کرتے ہوئے 200میٹرلمبی فورکیبل(حفاظتی) نصب کروادی ہے،جس کے نتیجہ میںآئے روزبارباربجلی کی بندش کے تمام مسائل کوحل کردیاگیاہے،اپنے حلقہ انتخاب کی گلیوںمیںازسر نونالیوںکی تعمیراورگلیوںکی پختگی کیلیئے مجموعی طورپر 83لاکھ روپے کی گرانٹ بھی منظورہوچکی ہے،اوراب شعبہ ورکس کی معاونت سے حلقہ بھرمیںعوامی مشاورت کی روشنی میںمرحلہ وارترقیاتی سکیموںپرعمل درآمدکاآغاز کیئے جارہاہوں،ان خیالات کااظہارحکومتی گروپ سے متعلق بلدیہ ٹیکسلاکے کونسلرعمررشیدخان نے اپنے حلقہ انتخاب میںترقیاتی سکیموںکے سلسلہ میںتفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا،عمررشیدخان نے کہاکہ میری زندگی کااولین مشن یہی ہے کہ جہاںتک ہوسکے،عوامی مسائل کے حل کے ضمن میںدستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے انہیںعملی طورپرحل کروایاجائے۔