ملتان( سپورٹس ڈیسک) 7سیڈڈ جرمن کھلاڑی جولیا گور جیس نے روس کی داریا کیسا ٹکینا کو کریملن کپ کے فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 2-6 سے ہرا کر 6سال میں پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیاہے۔ ماسکو میں کھیلے گئے فائنل میں کامیابی کیساتھ جولیا نے 2011ء کے بعد مجموعی طور پر تیسرا ٹائٹل نام کیا وہ اس سیزن میں تین بار رنر اپ رہیں اس فتح کے بعد وہ کل جاری ہونے والے رینکنگ ٹاپ 20میں واپس آجائیں گی۔ جولیا کاداریا کے خلاف مجموعی طور پر یہ 5واں مقابلہ تھا اور آخری مقابلے میں انہوں نے ایک گھنٹے اور 6منٹ میں رشین حریف کو کورٹ بدر کردیا۔