جوہانسبرگ (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقہ کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔ تمیم اقبال سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میچ کے دوران ران کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز اور پہلے دو ون ڈے میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق تمیم اقبال کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ بقیہ میچز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ (آج) اتوار کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ واضح رہے کہ تمیم اقبال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کچھ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ لیگ 4 نومبر سے شروع ہوگی۔