ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو 219 پر ڈھیر کر دیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز کو 219 رنز پر ڈھیر کردیا۔ ہرارے میں کریبین قائد مبین ہولڈر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم مہمان ٹیم 82.5 اووروں کا سامنا کرنے کے بعد 219 سکور پر پویلین لوٹ گئی کائرن پاول 96 اور شائے ہوپ نے 90 رنز کی دلکش اننگز تراشیں روسٹن چیز 31‘ کائل ہوپ 16 شین ڈاؤرچ 11 اور کپتان جیسن ہولڈر 8 رنز بنا پائے۔ زمبابوے کے گریم کریمر 4 سین ولیمز 3 مائرے‘ کائل جاروس اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن