منی لانڈنگ کیس‘ منی ایکس چینج کے مالک سمیت چارملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈنگ کیس میں منی ایکس چینج کے مالک سمیت چارملزمان کو 26اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ہفتہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان کو ایف آئی اے نے نجی منی ایکس چینج کے مالک سمیت 4ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ملزمان میں تاجر شہزاد غازی ، جاوید فیصل شامل ہیں عدالت نے ملزمان کو26تک جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے کردیا منی ایکسچینج کا مالک عدیل اور کھیپی ہارون بھی ملزمان میں شامل ہیں ملزمان کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا ہے ،ایف آئی کے مطابق ملزمان سے ساڑھے 8کروڑو سے زاہد غیر ملکی کرانے برآمد ہوئی ملزمان شہزاد اور جاوید کرنسی بیرون ملک بھیجتے تھے غیرملکی کرنسی عدیل اور کھیپی ہارون کے زریعے یورپ اور عرب ممالک میں بھیجتے تھے ملزمان اب تک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بھیج چکے ہیں ملزمان سے 4لاکھ 35ہزار 5سو یورو، 9لاکھ 62ہزار یو اے ای درہم برآمد ہوئے تین لاکھ 61ہزاد پاکستانی رقم بھی برآمد ہوئی ۔رقم منتقلی میں پی آئی اے کا افسر انور اور رائل سروسز کا عابد بھی شامل ہے ۔ملزمان سے تین معروف برانڈ کے موبائل بھی برآمد کئے گئے موبائل میں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے پیغامات موجود ہیں عدالت نے ایف آئی اے آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر دی نیشن