اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ’’اوپن گورنمنٹ پارٹنرز شپ‘‘ کی رکنیت کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اقتصادی ا مور ڈویژن کے نمائندے نے اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ کے لئے زیرتشکیل نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پلان کے بارے میں مختلف سٹیک ہولڈرز سے صلاح مشورہ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ بعض سے ان کی رائے حاصل کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد اور صوبائی صدر مقامات پر صلاح مشورہ کے اجلاس بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو نیشنل ایکشن پلان میں شامل کیا جائے۔ کابینہ میں پیش کرنے سے قبل پلان پر وسیع البنیاد مشاورت کی جائے۔ حکومت گورننس میں شفافیت کی متمنی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے او جی پی کی رکنیت کے حصول کے لئے 16 میں سے 15 شرائط پوری کر دی ہیں۔