پاکستان بار کونسل کا ججز تقرری اور توسیع کےمعاملے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان بار کونسل نے جوڈیشنل کمیشن کی جانب سے ججز تقریوں(توسیع) کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ڈراپ کے کیئے گیے 7ایڈیشنل ججز کے ناموں پر دوبارہ غور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین احسن بھون کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین محمد ارشد خان لغاری (ایم این اے) کو لکھے گئے خط کے میں کہا گیا ہے ، 12اکتوبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے14 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا گیا جس میں 7ججز کی مدت ملازمت ایک سال کی توسیع کردی جبکہ 7ججز کے ناموں کو ڈراپ کردیا گیا جس کے بعد وہ ہائی کورٹ کے جج نہیں رہے ، احسن بھون کا کہنا ہے کہ مسترد کیئے جانے والے ججز بھی قابل تھے قانون کی بہتر فہم و فراست رکھتے تھے ، ان کے ناموں کو ڈراپ کرنا آئین کے آرٹیکل 175کی خلاف ورزی ہے ۔ان کے ناموں پر دوبارہ غور کرکے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جائے۔

ای پیپر دی نیشن