”بجلی پھرمہنگی “

مکرمی! یوں محسوس ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف مہنگائی کا ایجنڈا لے کر عوام کی گردنوں پر مسلط ہوئی ہے۔ کیونکہ اپنے 3 ماہ کے اقتدار میں ”کپتان“ کی حکومت نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہی کیا ہے۔ کوئی ریلیف نہیں دیا۔ 3 ماہ سے کم عرصہ کی حکومت نے آتے ہی بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں ابھی یہ قیمتیں تھمنے نہ پائی تھیں کہ این ایل جی کی قیمتوں پر لگا دئیے۔ ابھی عوام ان کا سیاپا کر رہے تھے کہ گیس کی قیمتوں کے ساتھ ہی اشیائے خورد و نوش جن میں آٹا گھی، کنگ آئل ، خشک دودھ، اور سبزیوں تک کے ریٹ بڑھا دئیے گئے، اینٹ سیمنٹ ریت بجری غرض کیا انسانی استعمال کی کوئی چیز بھی مہنگائی کے ہاتھوں نہ بچ سکی۔ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کے قصے خوب سنائے گئے ۔ بدقسمتی سے پاکستان میں جوبھی حکمران آتا ہے۔ وہ خالی خزانے کا ہی رونا روتا ہے اور اسی خالی خزانے میں سے خود بھی لوٹ مار کر کے چلا جاتا ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی بھی حکمران نے خزانے کو بھرا ہو ہاںالبتہ اپنا اور حواریوں کاپیٹ خوب بھرتے ہیں۔ موجودہ حکمران بھی یہی رونا رو رہے ہیں۔ مختلف ٹیکس لگا کر اور مہنگائی کر کے عوام کا بھرکس نکالا جا رہا ہے۔ (راﺅ محمد محفوظ آسی ٹاﺅن شپ لاہور)

ای پیپر دی نیشن