لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے ملاقات کی جس میں صوبے کے انتظامی امور ‘ شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اتوار کو زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔ بدعنوانی اور اقربا پروری جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ متعلقہ محکمے عوامی شکایات پر متحرک انداز میں کام کریں۔ میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے۔ دبائو کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر فرائض سرانجام دے۔
عثمان بزدار
عوام کی ٹرقی ہمارا مقصد، بد عنوانی، اقرباپروری جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: عثمان بزدار
Oct 22, 2018