فضل الرحمان کی کوششیں رنگ لے آئیں، نواز، زرداری ملاقات کا امکان

اسلام آباد ( محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے فاصلے ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے میاں نوازشریف دور میں دائر کئے مقدمات کو ان کی طرف سے دئیے ہوئے ”غم“ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہیں اپنی کوششوں میں کامیابی ہوئی ہے آصف علی زرداری کے طرز عمل میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بارے نرم رویہ اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان آئندہ چند دنوں میں ملاقات کا امکان ہے۔
ملاقات امکان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...