چھٹی کے روز بھی ملاقاتیں، وزیراعلیٰ روایتی بلوچی انداز میں لوگوں کیساتھ زمین پر بیٹھ گئے

Oct 22, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعطیل کے باوجود وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سے آئے لوگوں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ روایتی بلوچی انداز میں لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا وژن پرامن، خوشحال اورترقی ےافتہ پاکستان کاضامن ہے۔ پنجاب عمران خان کے نئے پاکستان مےں لےڈ لے گا۔ وزارت اعلیٰ عوام کی خدمت کےلئے ہے۔ میں خود ایک عام آدمی ہوں اور اس کے مسائل بخوبی جانتا ہوں-مجھے علم ہے عام آدمی کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لئے میں براہ راست لوگوں سے رابطہ رکھتا ہوں اور ان سے بلاناغہ ملتا ہوں۔
وزیراعلیٰ/ ملاقاتیں

مزیدخبریں