ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت‘ کرپشن‘ اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے : عثمان بزدار

Oct 22, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے ملاقات کی،جس میں صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس ، شفافیت ، کفایت شعاری اور سادگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا شہریو ںکو ریلیف دینے کیلئے ان کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ متعلقہ محکموں کو عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے متحرک انداز میں کام کرنا چاہئے۔ شکایات کے ازالے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوںنے کہا صوبہ بھر کے عوام کی ترقی اورخوشحالی ہمارا مشن ہے اورہمارا اےجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔ صوبے مےں کرپشن اور اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھےنکےں گے۔ حکومتی امور کی انجام دہی، گورننس کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے غیر جانبدار انتظامیہ کا کلیدی کردار ہے اور ان امور کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ کوپیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا ہے۔ پنجاب میں ہر کام قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی پالیسی کا قائل ہوں۔ وزراءکو مکمل بااختیار بنایا۔ مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اورصوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا خواب تحریک انصاف کے دور میں پورا ہو گا۔ ڈویلپمنٹ پروگرام میں جنوبی پنجاب اورکم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے اورتبدیلی کے ثمرات سے سب سے پہلے جنو بی پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔
عثمان بزدار

مزیدخبریں