پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کے معاملہ پر پی ٹی آئی تقسیم

Oct 22, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کے معاملہ پر تحرےک انصاف میں دو رائے سامنے آگئیں، تحریک انصاف حکومت کے سینئر وزیر عبدالعلےم خان کی اپوزےشن کو احتجاج کےلئے کنٹےنر کی پےشکش کر رکھی ہے جبکہ صوبائی وزےراطلاعات فےاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کا بائےکاٹ اور اےوان کے باہر احتجاج ختم کر کے سپےکر سے مذاکرات کر نے اور اےوان مےں آکر بےٹھنے کا مشورہ دےدےا ۔ تفصےلات کے مطابق صوبائی وزےر علےم خان نے اپوزےشن کو احتجاج جاری رکھنے اور کنٹےنر فراہم کر نے کی پےشکش کر رکھی مگر اب صوبائی وزےر اطلاعات نے اس کے بر عکس کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) سپیکر پنجا ب اسمبلی سے مذاکرات کرے اور اسمبلی میں آکربیٹھیں اسمبلی کی کارروائی کو پرامن طریقے سے چلانا حکومت کاہی نہیں اپوزیشن کا بھی کام ہوتا ہے‘ حمزہ شہبازکی قیادت میں اپوزیشن اپنے ان رویوں کی وجہ سے آمروں کے ساتھ اپنا تعلق اوررشتہ ثابت کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی تقسیم

مزیدخبریں