امریکہ نے روس کیساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دیا‘ اقدام انتہائی خطرناک‘ جوابی کارروائی کرینگے : ماسکو

Oct 22, 2018

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ سرد جنگ دور کے جوہری معاہدے سے دستبرارہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب روس نے واشنگٹن کو دھمکی دی ہے کہ اس ‘انتہائی خطرناک اقدام’ کے خلاف جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ روس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کا اقدام خود کو تنہا عالمی سپرپاور ثابت کرنے کے مترادف ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روس نے 3 دہائی پرانے معاہدے (انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئرفورسزٹریٹی، یعنی درمیانی فاصلے تک مارکرنے والے جوہری ہتھیار) کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اور روسی صدر رونلڈ ریگن اور گورباچوف نے 1987ءمیں معاہدے پر ستخط کیے تھے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن کا فیصلہ ‘خالصتاً خود کو تنہا عالمی طاقت ور بننے کے خواب کی تکمیل ہے’۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے معاہدے کی پاسداری کی اور معاہدے کا احترام کیا لیکن افسوس کے ساتھ روس نے معاہدے کا احترام نہیں کیا اس لیے ہم جوہری معاہدہ منسوخ کررہے ہیں۔
دستبرداری

مزیدخبریں