شہبازشریف کیساتھ اہل خانہ کی ایک گھنٹے سے زائد ملاقات‘ مقدمات پر مشاورت

لاہور (خصوصی رپورٹر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز نیب دفتر میں ان کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز اور بیٹوں میاں حمزہ شہباز‘ سلمان شہباز نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں میاں شہبازشریف کے اہل خانہ نے ان کی خیرت دریافت کی اور ان کے خلاف مقدموں کی قانونی پیروی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر نیب کے دفتر کے باہر مسلم لیگی کارکن جمع تھے جنہوں نے ”حمزہ حمزہ حمزہ“ اور ”اک واری فیر‘ شیر“ کے نعرے لگائے۔ شہبازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں عباس شریف کے بیٹے بھی شامل تھے۔ اہلیہ نصرت شہباز رات کا کھانا ساتھ لیکر آئی تھیں۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالتوں میں اپنے اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف زیرسماعت مقدمات سمیت مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کے خلاف نیب کی کارروائی اور گرفتاری سمیت ان کے خلاف مقدمات کے حوالے سے قانونی مشیروں سے گزشتہ روز جاتی امراءمیں مشاورت کی۔ میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں قانونی ماہرین خواجہ حارث‘ اعظم نذیر تارڑ‘ نصیر بھٹہ اور سابق آئی جی پنجاب وسابق مشیر وزیراعلیٰ سینیٹر رانا مقبول احمد خاں شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نوازشریف نے قانونی ماہرین کو ہدایت کی کہ شہبازشریف کے خلاف مقدموں میں تمام قانونی آپشن بروئے کار لائے جائیں۔
نوازشریف /مشاورت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...