کوہاٹ/ کابل(این این آئی) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے روز بم دھماکے اور تشددکے واقعات میں مزید 17 افغان شہری جان کی بازی ہار گئے اور یوں دوروزہ الیکشن کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد61 ہوگئی ہے جن میں 9 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ادھر دارالحکومت کابل سمیت 22 صوبوں کے 401 پولنگ سٹیشنوں میں سے صرف 253 پر دوسرے روز پولنگ ہوئی جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 148 پولنگ سٹیشن دوسرے روز بھی بندرہے ۔سرحد پار سے افغان ذرائع ابلاغ نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے صوبائی ترجمان عطا ءاللہ خوگیانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع اچین کے مہمنددرہ میں اتوار کے روز سڑک کنارے بم سے ایک گاڑی جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون اور چھ بچے شامل ہیں جبکہ صوبہ بلخ کے صدرمقام مزارشریف میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہفتہ کی شام ضلع نہرشاہی سے اغواءکرکے قتل کیا گیا ہے۔
افغانستان/ انتخابات
افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے روز بم دھماکے اور تشددکے واقعات میں مزید 17 افغان شہری جان کی بازی ہار گئے
Oct 22, 2018