کاٹن ٹریولنگ سیمینارسے پیداواراور کوالٹی میں بہتری لانے میں مددملے گی : ڈاکٹر تصور

ملتان(خبرنگارخصوصی)کپاس کی موجودہ صورت حال اور اس پر کئے گئے تجربات کا جائزہ لینے اور نئی اقسام کی کارکردگی کا جانچنے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے کاٹن ٹریولنگ سیمینار سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں اختتام پذیر ہو گیا، جسمیں پاکستان بھر کے مختلف زرعی تحقیقی اداروںکے 20 زرعی سائنس دانوں نے شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر حمادندیم ،محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ڈاکٹر تصور حسین ملک، ڈائریکٹرایگریکلچرل ریسرچ۔ ڈاکٹر زاہد محمود ڈائریکٹر،سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان اپنے خطاب کرتے پوئے کہا کہ سیمینار کا مقصد شرکاء کو جدید ٹیکنالوجی کے فوائد سے آگاہی حاصل کرنے کے مواقع میسر کرنا تھا زرعی سائنسدانوں نے چارون صوبوں کے کاٹن بیلٹ کے تقریباً 40 مختلف مقامات پر ٹرائلز کا معائنہ کیا جن میں 121 سے زائد اقسام تقریباً 23مختلف جگہوں پر لگائی گئی ہیں۔سیمینار کی اختتامی تقریب میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن