کیودید ہدالگو (اے ایف پی) میکسیکو حکام نے امریکہ جانے کی کوشش میں محصور ہندراس کے بیسیوں تارکین کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔ ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ہزاروں ابھی میکسیکو اور گوئٹے مالا کے درمیان واقع سرحدی پل پر پھنسے ہوئے ہیں۔ گوئٹے مالا میں میکسیکو کے سفیر لیوس لوپاز نے میڈیا کو بتایا ابھی 900 تارکین سرحدی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے اکثریت نے 24 گھنٹے پل پر گزارے ہیں۔