بیجنگ (اے پی پی)چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ ایشیا اور یورپ کے تین ممالک کا کامیاب دورہ مکمل کر کے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔9 روزہ دورے کے دوران چینی وزیر اعظم لی کی چیِانگ نے تاجکستان میں شنگھائِی تعاون تنظیم کے تحت وزرائے اعظم کی کونسل کے سترہویں اجلاس میں شرکت کی اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ انہوں نے ہا لینڈکا دورہ کرنے کے بعد بلجیم میں بارہویں یوروایشا سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور بلجیم کا ورکنگ دورہ کیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم کے اس دورے سے بہت مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کا تاجکستان ہا لینڈاوربلجیم کا کامیاب دورہ
Oct 22, 2018