شیخوپورہ: ڈیری کے کیمیکل زدہ زہریلے پانی سے برسین کی فصل تباہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) قصبہ جھبراں کے نواحی علاقہ ڈیرہ کیر والہ میں قائم مقامی ڈیری کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر کیمیکل زدہ زہریلہ پانی چھوڑ کرمقامی کاشتکار مختار احمد تبسم کی 49کنال 13 مرلہ زرعی اراضی پر کاشت کی گئی برسین کی فصل تباہ کر ڈالی جس کے خلاف متاثرہ کاشتکار سمیت درجنوں مقامی رہائشی سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ڈیری میں استعمال کئے جانے والے مختلف زہریلے کیمیکلز مختلف امور میں استعمال کئے جاتے ہیں جنہیں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرکے بے اثر کرنے کی بجائے پانی کے ذریعے بہایا جارہا ہے جو مقامی کاشتکاروں کے کھیتوں میں داخل ہو کر فصلوں کی تباہی کا سبب بن رہا ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیں اور مقامی ڈیری کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے تباہ ہونے والی برسین کی فصل کامعاوضہ دلوائیں وگرنہ ہم ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...