فیروزوالا (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی مثبت اور تعمیری تبدیلی نہیں لاسکی بلکہ ہوشرباء مہنگائی سے لوگوں کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے ملکی معیشت بستر مرگ پر پہنچ گئی ہے۔ تبدیلی کے حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ موجودہ حکمران اپنی تمام توانائیاں اقرباء پروری اور اقتدار انجوائے کرنے پر صرف کر رہے ہیں‘ عام آدمی کے مسائل حل کرنے اور اسے ریلیف فراہمی سے حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں۔ تبدیلی سرکار کا صرف دو ماہ میں بری طرح ناکام ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایم این اے وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت کے غریب مکائو پالیسی پر خاموش نہیں رہے گی۔ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا برا حال کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کوئی مثبت اور تعمیری تبدیلی نہیں لاسکی: رانا تنویر
Oct 22, 2018