لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے لنڈا بازار کے تاجروں کی چاندی ہوگئی۔ سردیوں کے لئے جن تاجروں نے پرانے گرم کپڑے اور جوتے پہلے سے خرید لئے تھے ان کے مال کی قیمت میں دیکھتے ہی دیکھتے 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ہول سیل کے ڈیلروں نے درآمد شدہ اپنے مال کی قیمتوں میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ قیمتوں میں اس اضافے نے غریبوں کی قوت خرید کی کمر توڑ دی ہے۔