اسلام آباد( نامہ نگار) سارک ایس ایم ای کمیٹی کے وائس چیئرمین سجاد سرور چوہدری اور اسلام آباد سمال چیمبر کے صدر ثاقب عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں ایسی قانون سازی کرے کہ ملک میں کرپشن بھی ختم ہوجائے اور نیب جیسے ادارے بھی خوف کی علامت نہ بنیں اسی وجہ سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور حتی کہ اب ملک میں فلاح و بہبود کے شعبوں میں کام کرنے والے بھی پریشان ہیں اور اسی وجہ سے اس سے تعلق رکھنے والے بہت سے منصوبے بھی متاثر ہونے لگے ہیں اتورکو انہوں نے اپنے بیان میںحکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ملک بھر کی تاجر تنظیموں سے رابطہ بڑھائے اور ان کے مسائل براہ راست سنے جائیں حکومت اور کاروباری طبقے میں خلیج کے باعث ملک میں بزنس کمیونٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے ملک میں کام کرنے والے نجی ادارے اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہوتے جارہے ہیںانہوں نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں ایسی قانون سازی کرے کہ ملک میں کرپشن بھی ختم ہوجائے اور پکڑ دھکڑ کے اقدامات بھی خوف کی علامت نہ بنیں اسی وجہ سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور حتی کہ اب چیریٹی کے منصوبے بھی متاثر ہونے لگے ہیں ۔
حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تاجر تنظیموں سے رابطہ بڑھائے، سجاد سرور
Oct 22, 2018