سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پرسابق آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

Oct 22, 2018

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی ) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے سابق آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر درجنوں شہریوں مارگلہ ٹاون میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور ناجائز تعمیرات کرنے پر نوٹسز جاری کردئیے ہیں مذکورہ افراد کو فوری طورپر اپنی تعمیرات مسمار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے شہر میں ناجائز تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپنی جاری مہم کوتیز کرتے ہوئے سابق انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد اور دیگر درجنوں افراد کو مارگلہ ٹاون میں سرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے اور فاریسٹ لینڈ پر غیر قانونی طور پر سڑکیں بنانے پر کاروائی کے لیے نوٹس بجھوا دئیے ہیں نوٹس میں ان افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر غیر قانونی تعمیرات ازخود ختم کردیں بصورت دیگر سی ڈی اے یہ تعمیرات از خود مسمار کرے گا واضح رہے کہ مارگلہ ٹاون میں تین سو کینال سے زائد ایریا پر اس وقت مذکورہ افرا د نے قبضہ کررکھا ہے جہاں پر کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی جارہی ہیں جبکہ سرعام پلاٹنگ کرکہ سی ڈی اے حکام کے سامنے اس جگہ کو فروخت کیا جارہے علاوہ ازیں مذکورہ اشخاص نے پارکس کی زمین پر سڑکیں بھی بنالی ہیں جن کے خلاف متعدد آپریشن بھی کیے گئے ہیں تاہم با اثر افراد سے مذکورہ اراضی وہگزار نہیں کروائی جاسکی ہے ۔

مزیدخبریں