لاہور(نیوزڈیسک) ایٹین پاکستان کے انتہائی پرتعیش اور جدید ترین رہائشی پروجیکٹ کی جانب سے لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتاز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔لاہورمیں سرمایہ کاروں اور رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس کی کوششوں اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے، ایٹین کے سی ای او، طارق حامدی نے کہا،’’منصوبہ کے آغاز سے ہی ایٹین کے سفرکی کامیابی ہمارے سرمایہ کاروں اور رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس کے بھرپور اعتمادکے بغیر ممکن نہیں تھی۔‘‘سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا،’’ایٹین اپنے صارفین کو نہ صرف گھر پیش کرتا ہے بلکہ ایک حقیقی اور نیا طرز زندگی بھی پیش کرتا ہے۔ میں اپنے تمام سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔ ہمیں امید ہے کہ پروجیکٹ کی تکمیل تک ہمارے ساتھ صارفین کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ کیوں کہ ان کے تعاون کی بدولت ہی ہم مستقبل میں نئی بلندیوں اور کامیابیوں تک پہنچ سکیںگے ۔‘‘