اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) امیر جماعت اسلامیاسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 27اکتوبر کوکشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد (آبپارہ چوک ) میںعظیم الشان احتجاجی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت ااسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے ، کشمیرمارچ میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مردوخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہا عوام بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شر یک ہو کر اہل کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کر یں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظمین علاقہ اور شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا ۔
27اکتوبر کوبھارتی قبضہ کیخلاف کشمیر مارچ منعقد کیا جا ئے گا ،نصراللہ رندھاوا
Oct 22, 2018