گولف اور دیگر کھیلوں کو سپانسر کرتے رہیں گے: علی جمالی/عزیز بولانی

اسلام آباد ( محمد فہیم انور/سپورٹس رپورٹر)10ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گولف چیمپیئن شپ کے ٹائٹل سپانسر ٹویوٹا انڈس موٹرز کے سی ای او علی جمالی اور سپانسر سیرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میںکھیلوں کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے کارپوریٹ ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ہمارے بھی کارپوریٹ اداروںکو چاہیئے کہ وہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلٹی سمجھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر کھیلوںکو سپانسر کریں" نوائے وقت"سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ٹویوٹا انڈس موٹرز کے سی ای او علی جمالی نے کہا کہ ہم گولف کے ہر بڑے ٹورنامنٹ میں کیش ایوارڈز کے ساتھ ساتھ ہول ان ون کرنے والے خوش قسمت شخص کیلئے قیمتی کار انعام میں رکھتے ہیں سیرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے کہا کہ سیر ینا ہوٹلز "سپورٹس انیشی ایٹیو"کے تحت سکواش، گولف اور پولو سمیت کوہ پیمائی اور قراقرم جیپ ریلی جیسی ایڈونچر سپورٹس کو بھرپور سپانسر کرتے ہیں۔ کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کی ذمہ داری صرف حکومت پر عائد نہیں ہوتی، ترقی یافتہ ممالک میں کھیولں کا معیار اسی لئے بہتر ہے کہ وہاں کارپوریٹ ادارے حکومت سے زیادہ کھیلوں کو سپانسر کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...