لاہور(اے پی پی )سابق چیئرمین پنجاب لیکوڈیشن بورڈ و پنجاب نجکاری بورڈ‘ سوشل میڈیا بلاگز کے معروف لکھاری نذر محمد چوہان کا ظہور آفریدی روڈ کنٹونمنٹ میں واقع کروڑوں روپے مالیت کا ملکیتی گھر قبضہ مافیا کے ہاتھوں چڑھ گیا‘ سابق بیورو کریٹ نذر محمد چوہان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے گھر کی واگزاری کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق نذر محمد چوہان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس میں واقع پنجاب اوورسیز کمیشن و چیف سیکرٹری پنجاب کو اپنے امریکی گرین کارڈ کے ہمراہ قبضہ مافیا کیخلاف شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر اختر بھٹی کے ساتھ مل کران کے وراثتی گھر 6-E ظہور آفریدی روڈ لاہور کنٹونمنٹ میں واقع گھر پر قبضہ کرلیا ہے اور اسے بطور گیسٹ ہائوس چلانا شروع کر دیا ہے‘ امریکی شہری نذر محمد چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کودی جانیوالی درخواست میں کہا ہے کہ وہ گھر کی واگزاری کے سلسلہ میں متعدد درخواستیں دے چکے ہیں تاہم اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
سابق چیئرمین پنجاب لیکوڈیشن بورڈ نذر محمد چوہان کے گھر پر قبضہ فوری واگزار کرانے کا مطالبہ
Oct 22, 2018