گیرٹ ولڈرزکی گستاخیوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں:اشرف آصف جلالی

Oct 22, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے گستاخ گیرٹ ولڈرز کی طرف سے سوشل میڈیا پر مسلسل توہین کی وجہ سے پاکستا ن کے مسلمانوں کے جذبات کنٹرول سے باہرہورہے ہیں۔جب تک گیرٹ ولڈرز کو گرفتار نہیں کیا جاتا گستاخیوں کا سلسلہ رکتا نظر نہیں آتا۔پاکستان کے حکمران ہالینڈ کی حکومت سے گیرٹ ولڈرز کی گرفتاری کا مطالبہ کریں۔ مفتی ظہور احمد جلالی کے والد مفتی محمد عبد العزیز نقشبندی کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جلالی نے کہا کہ گیرٹ ولڈرز امن عالم کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔اگر حکومت نے ہالینڈ میں ہونے والی گستاخیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ کیے تو ہم فیصلہ کن لانگ مارچ کریں گے اور ہالینڈ کے سفارتخانے کا محاصرہ کریں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک یہ محاصرہ جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں