لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے تین سو مردوخواتین میڈیکل افسران اوردوسونرسوں اورپیرامیڈیکس کی بھرتی کی سمری وزیراعلی پنجاب کوارسال کردی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا نے کہا ہے کہ سپیشل سلیکشن کمیٹی بھرتی واک ان انٹرویوزکے ذریعے کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارپہلے ہی نئے ڈاکٹرزکی بھرتی کی منظوری دے چکے ہیں۔